Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

مقدمے میں میں شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے
شائع 23 اگست 2022 08:16pm
پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

وفاقی پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج کیا ہے، جس میں شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات بشمول 186، 146، 506، 339، 190 اور ایملی فائر ایکٹ کی دفعات دو اور تین کے تحت اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم، فیصل واوڈا، علی نواز، شہزاد وسیم، صداقت عباسی، شبلی فراز، فواد چوہدری، سیف نیازی بھی نامزد کیئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 20 اگست کو پارٹی کی ریلی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سڑکیں اور کاروبار بند ہو گئے جب کہ نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کا بھی استعمال کیا گیا۔

imran khan

FIR

shahbaz gill

islamabad police

pti rally