Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا تاجروں اور بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

ہ ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارج ادا نہیں کرنا ہوگا
شائع 23 اگست 2022 07:16pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی نیوز

وزیراعظم نے بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور تاجروں پر عائد فکس ٹیکس ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے 3 کروڑ صارفین ہیں، جن میں سے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے فکس ٹیکس کے باعث عوام پر بوجھ پڑا تاہم بقیہ ایک کروڑ 30 لاکھ صارفین کو بھی ریلیف دینے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس ختم کردیا ہے، تاجروں پر فکس ٹکس بجٹ سے پہلے والی گفتگو کی روح کے خلاف ہے، اس سے چھوٹے تاجروں کو بے پناہ مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تاجروں کو فکس ٹیکس کے معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، فکس ٹیکس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی بھی بنادی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینےکا فیصلہ کیا ہے، ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے اور ہم مہنگائی پر قابو پانے میں بھی جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

Shehbaz Sharif

Fixed Sales tax

qatar visit

Fuel adjustment charges