Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘اے بہن!!! کیا کپڑا کم پڑ گیا تھا؟’

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا عجیب وغریب پتلون کے حوالے سے دلچسپ ردعمل
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 10:36am
تصویر: شین/انسٹاگرام
تصویر: شین/انسٹاگرام

آج کل کے فیشن ایبل دور میں کٹی اور پھٹی جینز کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن ایک آن لائن ریٹیلر “شین” نے اپنی تازہ ترین پیشکش کے ساتھ فیشن کے اس ٹرینڈ کو ایک نئی انتہا تک پہنچا دیا ہے۔

شین نے اپنے ڈینم شارٹس کی ایک رینج جاری کی ہے جن کے ساتھ میچنگ “لیگ وارمرز” بھی دستیاب ہیں۔

دکھنے میں انتہائی بے تُکی یہ “نِیم پتلون” سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے، جبکہ اس کی قیمت 32 آسٹریلین ڈالر (تقریباً پاکستانی4 ہزار 700 روپے) ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئسرز اس عجیب و غریب پتلون کے حوالے سے پاگل ہوئے جارہے ہیں، کچھ لوگوں نے اسے “اسٹریٹ اسٹائل” کے طور پر زیب تن کیا اور اسے اپنی فیڈز پر پوسٹ کیا۔

لیکن زیادہ تر کا کہنا ہے کہ وہ وہ اس عجیب و غریب جنون کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس شارٹ نما پتلون “ریوائس ڈینم” جیسے برانڈز نے بھی فروغ دیا ہے۔

اس بے تُکی پتلون کے حوالے سے “اسٹے ایٹ ہوم مم” فیس بک گروپ پر والدین نے بے دردی سے ایماندارانہ رائے دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا، “بظاہر، لیگ وارمرز واپس آ رہے ہیں، لیکن طریقہ انتہائی بدترین ہے۔”

ایک صارف نے لکھا، “میں اس سے زیادہ غیر آرام دہ شین پروڈکٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔”

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ، “یہ کیا ہے؟ شارٹس یا پتلون۔ بہن!!! کیا درمیان کیلئے کپڑا کم پڑ گیا تھا ؟”

کئی فیس بک صارفین نے سوال پوچھا کہ “آپ انہیں کس موسم میں پہننے والے ہیں؟”

جبکہ کئی کا کہنا تھا کہ، “فیشن بیوقوفی کی حد سے بھی آگے بڑھ رہا ہے۔”

Shein

Fashion Brand

Shorts

Ripped Jeans

Denim Jeans