سندھ ہائیکورٹ نے فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواستیں مسترد کردیں
عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے بیلٹ پیپرز کی ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا، خدشات پر کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔
عدالت نے بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کی جماعت اسلامی اور پی آئی کی درخواستیں مسترد کردی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.