Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بارشوں نے صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد سچو خان بگٹی کا آشیانہ اجاڑ دیا

استاد سچو خان بگٹی پہلے ہی حکومتی عدم توجہی کے باعث کسمپرسی کا شکار ہیں، اور اب رہی سہی کسر بارش نے پوری کردی ہے
شائع 23 اگست 2022 01:12pm
تصویر بزریعہ اسکرین شاٹ
تصویر بزریعہ اسکرین شاٹ

صدارتی ایوارڈ یافتہ بلوچ گلوکار استاد سچو خان بگٹی پہلے ہی حکومتی عدم توجہی کے باعث کسمپرسی کا شکار ہیں، اور اب رہی سہی کسر بارش نے پوری کردی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے استاد سچو خان کا آشیانہ ہی اجاڑ دیا۔

استاد سچو خان بگٹی کا کہنا ہے کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ہے، بچے دوسرے مکان میں شفٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے اور گھر بنا کر دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ یا صوبائی حکومت نے استاد سچو خان بگٹی کا حال دریافت کرنے یا مدد کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

استاد سچو خان بگٹی نے لوک ورثہ اور محکمہ ثقافت بلوچستان سے بھی رابطہ کیا اور اداروں کا درخواستیں بھی دیں، تاہم اداروں کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

استاد سچو خان بگٹی اس وقت انتہائی تلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کا راشن بھی موجود نہیں ہے۔

Balochistan flood

Ustad Sachu Khan Bugti