Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

’ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے’

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔
شائع 23 اگست 2022 12:10pm
بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی، شیخ رشید
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی، شیخ رشید فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں،چور نعرے سےخوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔

ایک اورٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے،سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

PDM

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League