Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

حلقوں میں جا کر عوام کے ساتھ گھُل مل جائیں، مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے، عمران خان
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 06:18pm
حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ فوٹو — فائل
حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، لہٰذا نئے انتخابات کے علاوہ ہمیں کوئی آپشن قبول نہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حلقوں میں جا کر عوام کے ساتھ گھُل مل جائیں، مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے۔

گرفتاری کے حوالے سے عمران کا کہنا تھا کہ یہ بزدل حکومت صرف فاشزم دکھا سکتی ہے، میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہےکرلے۔

عمران کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، واضح کردوں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

pti

imran khan

Bani Gala

Elections