Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

“جعلی شہباز گِل؟” تو اصل کہاں ہے؟

شہباز گل کہاں ہیں؟ عدالت میں کس کو پیش کیا گیا اور اسپتال میں کون تھا؟
اپ ڈیٹ 23 اگست 2022 08:52am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہباز گل کہاں ہیں؟ عدالت میں کس کو پیش کیا گیا اوراسپتال میں کون تھا؟ یہ وہ سوال ہیں جنہوں نے شہباز گل کے کیس میں کچھ سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

بائیس اگست بروز پیر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

لیکن پیشی پر لے جاتے ہوئے جو تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں انہوں نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کی جانب سے سفید چادر میں چھپا کر منتقل کرنے، اسپتال میں گاڑی کی تبدیلی اور ویڈیو میں ان کے طرز عمل کو مشکوک قرار دیا۔

عوام کی جانب سے خدشہ طاہر کیا جارہا ہے کہ تصاویر میں موجود شخص شہباز گل نہیں ہے اور شہباز گِل کو پمز کے بجائے کسی اور جگہ سے عدالت منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، ایک ویڈیو میں چادر میں چھپے شخص کو پولیس مجمع میں سے لے کر گزر رہی ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں چند افراد کو شہباز گل کو پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاتے دیکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تمام ویڈیوز اور تصاویر نے عوام کو سوال اٹھانے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا شہباز گل کو کسی “نامعلوم مقام” پر رکھا گیا تھا اور کیا “شہباز گِل زندہ بھی ہیں؟”

لیکن قریب سے لی گئی کچھ تصاویر سے یہ خدشہ کمزور ہوجاتا ہے کہ چادر میں “جعلی شہباز گِل” کو لے جایا گیا تھا۔

shehbaz gill

Where is Shehbaz Gill

Fake Videos

Fake Images