Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر پھر بے قابو، روپے مزید سستا ہوگیا

ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے ایک پیسہ اضافے ہونے کے بعد ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 09:04pm
امریکی کرنسی کی قیمتِ فروخت 219 روپے ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی کرنسی کی قیمتِ فروخت 219 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے ایک پیسہ اضافے ہونے کے بعد ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمتِ فروخت 219 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 214 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

USD VS PKR