Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

‘سیلاب متاثرین کی مدد میں غفلت برداشت نہیں کریں گے’

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بحران کا سامنا ہے، انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔
شائع 22 اگست 2022 03:05pm
سندھ میں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سندھ میں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بارش و سیلاب کی وجہ سے تباہ حال سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بحران کا سامنا ہے، انفرااسٹرکچرکی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔

سکھرمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ میں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سیلاب سے صوبے کا بہت بُراحال ہے، سیلاب متاثرین کی مدد میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ بھرمیں بارش300ملی میٹرتک ریکارڈکی جاچکی ہے اور سب سے زیادہ سکھر،روہڑی،پنوعاقل اورصالح پٹ متاثرہوئے ہیں، سکھرکوآفت زدہ ضلع قراردے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھرمیں ایک دن میں184ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے، آج دریائے سندھ میں گڈو بیراج پراونچے درجے کا سیلاب ہوگا اور کل شام تک سکھر بیراج سے بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے لیے حساس ترین مقامات پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مشینری تیار ہے۔

غیر معمولی بارشوں کے باعث بیراجوں پر ہائی الرٹ کی ہدایت کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کی ہرممکن مدد کے لیے پرعزم ہے، پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں عوام کےساتھ ہیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

Sukkur

sindh flood