Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘عمران خان کا وقت اب ختم ہوا’

لیگی ایم پی اے حنا پرویزبٹ ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بن گئیں
شائع 22 اگست 2022 03:44pm

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ اکثروبیشترہی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت میں خود تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔

اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لیے ایک “وال کلاک “ اٹھاکر ان کی سیاست ختم ہونے کا عندیہ دینے والی حنا پرویزبٹ کوسوشل میڈیا صارفین نےکڑے نشانے پررکھ لیا۔

حنا نے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پراپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں عمران خان سے متعلق دعوے میں کہا کہ ، “کتنی پیاری دیوار گیرگھڑی ہے، اس کو دیکھ کر مجھے ایک چیز کا خیال آیا ہے کہ عمران خان کا وقت ختم ہوگیا”۔

لیگی ایم پی اے کے مطابق آج انہوں نےایک تاریخی مذاق کیا جس میں چند ہزار لوگوں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پردیکھنا پسند نہیں کیا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کی سیاست گئے وقتوں کا قصہ بن چکی ہے۔

ٹویٹ پرکیے جانے والے جوابی تبصروں میں تنقید کے علاوہ حنا کو گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی یاددلائی توکوئی گزشتہ ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتا رہا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ حنا پرویزبٹ کو جوابی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ہوا، اس سے قبل 17 جولائی کے ضمنی الیکشن سے انہوں نے کھلونوں کی دکان میں جا کر وڈیو بناتے ہوئے کہا تھا ، “عمران خان نے روندو بے بی کی طرح بہت رونا ہے اس لیے میں گفٹ شاپ پرآئی ہوں”۔

ساتھ ہی انہوں نے فرح گوگی کے لیے بھی باربی ڈول ہسند کی تھی تاہم ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندارکامیابی کے بعد سوشل میڈیا پرحنا کو خاصی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔اس ویڈیو پرتنقید کرنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان بھی پیش پیش رہے تھے۔

pti

imran khan

Hina Pervez Butt