شاہد آفریدی نے شاہین کو کیا کہہ کرخبردار کیا تھا؟
گھٹنےکی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہرہوجانے والے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ہونے والے سُسر نے ان فٹ ہونے سے بچنے کے لیے پیشگی نصیحت کی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہین کو خبردار کیا تھا کہ ‘ڈائیو’ مت مارنا۔
ٹوئٹر پرمداحوں کے ساتھ سوال وجواب کے دلچسپ سیشن میں دیگرسوالات کے علاوہ کرکٹ شائقین نے شاہین کے ان فٹ ہونے پر ازراہ مذاق شاہد آفریدی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی فرمائش کی۔
Aoa Everyone, I was missing you all and I believe the sentiments are mutual. Let’s talk? I will be live in the next 15 minutes. #AskLala
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 21, 2022
صارف نے لکھا کہ، “ لالا شاہین تو زخمی ہیں، آپ ریٹائرمنٹ واپس لے لیں“۔
شاہد آفریدی نے شگفتہ اندازمیں فالوورز کو بتایا، “ میں نے شاہین کو پہلے بھی منع کیا تھا ڈائیومت مارنا، انجری ہوسکتی ہے آپ فاسٹ بالر ہو لیکن بعد میں احساس ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہے“۔
Mene us ko pehle b mana Kia tha k dive mat maray, injury hosakti hai, ap fast bowler ho. Lekin bad me mene realise Kia k wo b Afridi hi hai 🤣
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 21, 2022
انجری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈیپینڈنٹ اسپیشلسٹس نے میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے کا آرام تجویز کیا ہے۔
شاہین ، شاہدآفریدی کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشاء آفریدی سے منسوب ہیں اور میڈیا پر خبریں آنے کے بعد شاہدآفریدی کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
Comments are closed on this story.