Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بطور احتجاج کھا،پی رہا ہوں: شہبازگل کی مزید ویڈیوزسامنے آگئیں

پی ٹی آئی رہنما کھانے پینے کے معاملے پرڈاکٹرزسے تکرار میں مصروف
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 04:30pm

پاکستان تحریک انصاف کے اسیررہنما شہباز گل کی مزید ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں ڈاکٹرزکا پوراپینل ان سے کھانے پینے کی درخواست کررہا ہے.

ویڈیو میں شہبازگل کو ناشتہ کروانے میں مصروف ڈاکٹران کے گصے کا بھی شکار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما بشمکل جوس پینے اوردلیہ کھانے پرآمادہ ہوتے ہوئےبار بار یہ واضح کررہے ہیں کہ وہ یہ سب بطور احتجاج کھاپی رہے ہیں۔

شہباز گل نے بلا اجازت اپنی شیو کردیے جانے کا بھی شکوہ کیا اور کہا کہ وہ شوگرکے مریض ہیں ، جوس نہیں پی سکتے۔

ایک اورویڈیو میں شہبازگل کو طبی عملے اور ڈاکٹرزسے درخواست کرتے سُنا جاسکتا ہے کہ آپ جوس پی لیں۔

بار باراصرار کے بعد جوس پینے والے شہباز گل قدرے جھنجھلائے ہوئے نظرآرہے ہیں تاہم ڈاکٹرزانہیں کہتے ہیں کہ یہ ختم کرلیں پھر ہم کچھ نہیں کہیں گے۔

قدرے بحث اور تکرار کے دوران شہبازگل کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ، "اس طریقے سے کرتے ہیں آپ لوگ"۔ ڈاکٹرز ان سے کہتے ہیں کہ آپ کی صحت کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

اس سے قبل بھی شہباز گل کی چند ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں سے ایک مین وہ اسپتال عملے سے کچح کھانے کے لیے مانگ رہے ہیں اور مٹن کے ہیے پوچھںے پرکہتے ہیں کہ کچھ بھی لادو۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس بھی کلیئر ہیں۔

pti

shehbaz gill

pims