Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی راولپنڈی جلسہ: پولیس نے گوالمنڈی کی تمام دکانیں بند کرادی، مقدمے کی دھمکی

بپجاب پولیس نے تاجروں کودھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ دکان کھلی نظر آئی تو خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پرچہ کردیں گے
شائع 21 اگست 2022 06:26pm
نالہ لئی کے روڈ کو بھی صاف کروا دیا۔ فوٹو — فائل
نالہ لئی کے روڈ کو بھی صاف کروا دیا۔ فوٹو — فائل

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج لیاقت باغ میں جلسے کے باعث پنجاب پولیس کی جانب سے گوالمنڈی کی تمام دکانیں بند کروا دی گئیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کے باعث گوالمنڈی میں تمام دکانیں بند کرا دی گئیں، بپجاب پولیس نے تاجروں کودھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ دکان کھلی نظر آئی تو خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پرچہ کردیں گے۔

راولپنڈی پولیس نے دکانیں، کاروبار بند کرانے کے لئے اعلانات بھی کئے، میونسپل کارپوریشن کا عملہ سمیت ضلعی انتظامیہ جلسے کو کامیاب بنانے میں مصروف رہے۔

عمران خان کی آمد کے باعث آر ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ نے نالہ لئی کے روڈ کو بھی صاف کروا دیا۔

rawalpindi

imran khan

Punjab police

PTI jalsa