Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کیا: وزیر داخلہ پنجاب
شائع 21 اگست 2022 04:16pm
ہاشم ڈوگر (فوٹو: فائل)
ہاشم ڈوگر (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 25 مئی کو درج کئے گئے جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے جو اب خارج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی جاری ہے۔

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے درج کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کیا۔ اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔