Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے’

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
شائع 21 اگست 2022 01:35pm
ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، شیخ رشید
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، شیخ رشید فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں، اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف اتھارٹی بھی بن جائے گی، یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بڑا پھڈا ہوسکتا ہے۔

Ishaq Dar

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

PEMRA

Awami Muslim League