Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ سے باہر ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آگیا

شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
شائع 21 اگست 2022 10:10am
پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انجری کے باعث ٹی 20 ایشیا کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مداحوں سے کہوں گا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں جلد واپس آؤں گا۔

شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹ نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق توقع ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں واپسی کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھنے والے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

Asia Cup 2022

Knee Injury