Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز گل کی تازہ تصاویر و ویڈیوز جعلی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ

اگر شہباز گل صحت مند ہیں تو عمران خان اور پی ٹی آئی قائدین کو ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟ سوشل میڈیا صارف
اپ ڈیٹ 21 اگست 2022 12:07am
ویڈیو میں شہباز گل کو صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو — سوشل میڈیا
ویڈیو میں شہباز گل کو صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو — سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کی تازہ ترین تصاویر و ویڈیوز کو علی زیدی اور سوشل میڈیا صارفین نے جعلی قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی تازہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینل کی میزبان غریدہ فاروقی نے بھی ٹوئٹر پر شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں چہل پہل کرتے ہوئے صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: غریدہ فاروقی نے شہباز گِل کی خفیہ تصاویر اور ویڈیوز لیک کردیں

ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین سمیت پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی وزیر اور ٹی وی میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مذکورہ تصاویر و ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔

ایک ٹوئٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ ن لیگ جھوٹوں کی جماعت ہے، ان کی جماعت بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔

علی زیدی نے مزید لکھا کہ ‘ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے جھوٹ سے دنیا کو بار بار بیوقوف بنا سکتے ہیں، البتہ انہوں نے جو تصاویر جاری کی ہیں وہ شہباز گل کی ہیں ہی نہیں اور نہ ہی وہ ان جیسی نظر آتی ہیں۔’

دوسری جانب ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ‘ڈیپ فیک’ ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں، اگر شہباز گل صحت مند ہیں تو عمران خان اور پی ٹی آئی قائدین کو ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔

pti

shahbaz gill

social media

Gharidah Farooqi

Deep fake