Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غریدہ فاروقی نے شہباز گِل کی خفیہ تصاویر اور ویڈیوز لیک کردیں

غریدہ فاروقی نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی تازہ تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں، جن میں انہیں۔۔۔
شائع 20 اگست 2022 05:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف لیکن تنازعات میں گھری رہنی والی پاکستانی اینکر غریدہ فاروقی نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی تازہ تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں، جن میں انہیں چہل قدمی کرتے اور بظاہر صحت مند دیکھا جاسکتا ہے۔

غریدہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ، “شہباز گل کی آج کی تازہ ترین تصاویر! بالکل ٹھیک حالت، ہشاش بشاش، نہ کوئی سانس کا مسئلہ، نہ تشدد وغیرہ۔ جھوٹے پراپیگنڈے کی موت ہو گئی، آج ان تصاویرویڈیو کےذریعے جو میں نے شئیر کر دیں۔”

انہوں نے مزید لکھا، “عدالت اور میڈیا کے سامنے فنکاریاں، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب!! شہبازگل بالکل ٹھیک حالت میں۔”

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ، “ بالکل نارمل شخص جو بہترین حالت میں پولیس کے ساتھ ہے۔ اس ویڈیو کے بعد ہر قسم کا جھوٹ، پراپیگنڈا اب بند ہو جانا چاہیے!!!“

معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی شہباز گِل کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے شرم قرار دیا، ساتھ ہی ایک تصویر میں طنزیہ لکھا، “جج صاحب آکسیجن نہیں آرہی۔”

اس سے قبل بھی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شہباز گل کی سانس لینے میں مشکل کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے انہیں جھوٹا اور دھوکے باز کہا تھا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں غریدہ نے کہا، “اللہ معاف کرے انسان جھوٹا بھی ہو اور دھوکے باز بھی۔ آکسیجن ماسک پر اتنے زور سے سانس کے جھٹکے نئی سائنس ہے، کسی نے شہباز گل کو بتایا نہیں کہ یہ وہ والا ہسپتال نہیں جہاں خان صاحب نے منتقل کرنا تھا، سانس کی تکلیف یہاں بنا کر نہیں دکھانی، چند گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ بھی آ جائے گی۔”

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ “پمز ہسپتال میں شہبازگِل خیریت سے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق کوئی سانس کا مسئلہ کوئی تکلیف نہیں، فی الحال عارضی ڈرپ لگی ہے، لیکن شور مچا رہے ہیں ہائے میری سانس، ہائے میرا بازو، ہائے میری نبض، صاف پتہ چل رہا ہے کہ ہسپتال میں رہنے کا بہانہ تلاش رہے ہیں تاکہ ریمانڈ پر نہ بھیجا جائے۔”

غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ “کیمرے دیکھتے ہی شہباز گِل ہاتھ مار کر اپنے اوپر ڈالا گیا کپڑا ہٹا دیتے ہیں تاکہ میڈیا کے کیمرے اُن کا جھٹکے لے کر سانس لینا ضرور ریکارڈ کر لے۔ پولیس والا کپڑا اوپر ڈالتا ہے مگر وہ پھر زور سے ہاتھ مار کر کپڑا ہٹا دیتے ہیں۔”

غریدہ فاروقی آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شام ہوتی ہیں، دو دن قبل بھی ان کے خلاف ٹوئٹر پر ایک شرمناک ٹرینڈ شروع کیا گیا تھا۔

غریدہ نے اپنے پروگرام میں شہباز گِل کو عدالتی فیصلے سے قبل ہی “مجرم” قرار دے دیا تھا۔

shehbaz gill

Gharidah Farooqi

New Pictures