Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

فیصل آباد طالبہ تشدد کیس: کیا بااثر خاندان سے صلح ہوگئی؟

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی سے انکا پربدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بننے والی میڈیکل کی طالبہ بیان منظرعام...
شائع 20 اگست 2022 06:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی (بی ڈی ایس) کی طالبہ کا بیان منظرعام پر گیا جس میں انہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ متاثرہ لڑکی نے بااثر خاندان سے صلح کرلی ہے، جس کے بعد خدیجہ نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو بیان میں لڑکی نے بتایا کہ اس کا نام خدیجہ ہے اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اِس نے صُلح کرلی ہے۔

خدیجہ نے مرکزی ملزم شیخ دانش سے متعلق کہا کہ میں نے اس خاندان سے کوئی صلح نہیں کی ہے، سوشل میڈیا جعلی ویڈیو چلائی جارہی ہے، وہ بلیک میلنگ کے لئے بنی تھی، میں اب بھی اپنا کیس لڑ رہی ہوں اوراپنے مؤقف پرقائم ہوں۔

متاثرہ لڑکی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ سب مجھے سپورٹ کریں، ہم انشاءاللّٰہ تعالیٰ ان مجرموں کو ضرور سزا دلوائیں گے، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شادی سے مبینہ انکار پر بی ڈی ایس کی طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم شیخ دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل متاثرہ لڑکی پرتشدد کی ویڈیوزسامنے آئی تھی، جن میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کےعلاوہ جوتیاں چٹوا کرمعافی منگوائی جارہی ہے۔

Faisalabad

Viral Video

Khadija

Sheikh Danish