Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول بھارتی اداکارہ نے خود سے شادی کرلی

کنشکا سونی نے ویڈیو پیغام میں اپنے اس فیصلے کی وجہ واضح کی
شائع 20 اگست 2022 12:47pm

خود سے ہی شادی کرکے اپنے فالوورز کوحیران کرنے والی بھارتی اداکارہ کنشکا سونی نے اپنے اس فیصلے کی وجہ واضح کی ہے۔

کنشکا نے انسٹاگرام پر منگل سوتر( شادی شدہ عورتوں کے لیے مخصوص مالا ) اور سندور کے ساتھ اپنی تصاویرشیئرکیں اور ہیش ٹیگزمیں خود سے شادی کا بتایا۔

اداکارہ نے انسٹاپرہی شیئرکی جانے والی ویڈیومیں خود سے شادی کرنے کی تفصیلی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ ، “میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ میرے خود سے شادی کرنے کے فیصلے پربہت سے سوالات اٹھارہے ہیں ، میں بھارتی ثقافت پرپورا یقین رکھتی ہوں ، شادی صف جنسی تعلقات سے متعلق نہیں بلکہ پیار اور ایمانداری سے متعلق ہے جس کی کسی کو تلاش ہوتی ہے اور میں یہ یقین کھو چکی ہوں لہذاٰ تنہا رہنا اور خود سے محبت کرنا زیادہ بہترہے”۔

اپنے ڈراموں میں ادا کیے جانے والے مذہبی کرداروں کاحوالہ دیتے ہوئے کنشکانے کہا کہ15 سال انڈسٹری میں گزارنے کے بعد اتنی شہرت مجھے تب نہیں ملی جو یہ فیصلہ کرنے سے مل رہی ہے۔

کنشکا سونی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہوں کہ میں نے یہ ویڈیو نشہ کر کے بنائی ہے لیکن میں مکمل طور سے ایک بھارتی ہندولڑکی ہوں جس نے طویل کیریئرکے دوران کبھی شراب پی نہ ہی کوئی اورنشہ کیا، خود سے شادی کا فیصلہ اپنے پورے دل ودماغ سے کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں دبئی میں تھی تو میں نے دیکھا کہ میری دوستوں سمیت 90 فیصد لڑکیاں اپنی شادی سے خوش نہیں، گھریلو قسم کی لڑکیاں بھی شوہروں کے تشدد کا شکار ہوتی ہیں اسی لیے مردذات پرسے میرااعتباراٹھ گیا ہے۔

کنشکا سونی نے مزید کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ میں امریکا میں ہوں اور ہالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانے پر فوکس کررہی ہوں،

کنشکا کے مقبول ڈراموں میں پوتررشتہ ،مہا بلی ہنومان، دیا اور باتی سمیت دیگرشامل ہیں۔

india

kanishka soni