Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بارشیں، مختلف حادثات میں 60 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

سندھ میں موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ضلع خیرپور میں...
شائع 19 اگست 2022 09:19pm

سندھ میں گذشتہ چند دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق ضلع خیرپور میں بارشوں سے سب سے زیادہ نقصانات ہوئے، جہاں مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ ٹنڈوالہ یار میں بھی بارشوں کے باعث دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

کندھ کوٹ میں بھی مسلسل بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں نو افراد زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ماں دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر ضلع میں تین روز میں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔