Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے، عمران خان کی قانونی ٹیم کو ہدایت

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان خود ہسپتال جارہے ہیں اور کل شہباز گل کی رہائی کے لئے ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے
شائع 19 اگست 2022 08:26pm
جلسوں کی تیاریوں اور دیگر امور پر بات چیت۔ فوٹو — فائل
جلسوں کی تیاریوں اور دیگر امور پر بات چیت۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کی قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز لڑنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بابر اعوان، شیریں مزاری، فیصل چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور شہباز گل کیس کا جائزہ سمیت جلسوں کی تیاریوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کریں جو راولپنڈی سے شروع ہو کر ایف نائن پارک اسلام آباد پر اختتام پزیر ہوگی۔

اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا دفاع کرنے کے لیے پورے ملک میں تحریک انصاف کھڑی ہے ، وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے بہت قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ بتا نہیں سکتا شہباز گل کے ساتھ جو کیا گیا، اس سے پہلے ایسی واردات پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئی، قومی آداب اور اسلامی اقدار کے باعث میں بتا نہیں سکتا ایک مرد کے لیے اس سے بڑھ کر کیا ہوگا جس کو برہنہ کردیا جائے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں، عمران خان خود ہسپتال جارہے ہیں اور کل شہباز گل کی رہائی کے لئے ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔

rawalpindi

imran khan

Babar Awan

shahbaz gill

pti chairman