Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اسد عمر نے عمران خان سے مشاورت کے بعد مونس الٰہی کو آئندہ عام انتخابات میں این اے 80 سے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا
شائع 19 اگست 2022 05:28pm
پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

ایک ٹوئٹ میں مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کے نام سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے وزیر اعظم ہیں، اسد عمر کے ساتھ کام کرنا شاندار ہے اور تحریک انصاف فیملی کا بھی میں بہت احترام کرتا ہوں لیکن یہ ایک فیک لیٹر گیٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے عمران خان سے مشاورت کے بعد مونس الٰہی کو آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 80 منڈی بہاوالدین سے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ترجمان رہنما ق لیگ کے مطابق مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے نہ پارٹی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی لیٹر گیٹ جاری گیا ہے، لہٰذا اس متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں اور پارٹی کے نام سے جعلی لیٹر گیٹ گردش کر رہے ہیں جن کی وہ تردید کر چکے ہیں۔

pti

imran khan

ٹویٹر

social media

Monis Elahi