Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعیدغنی نے استعفٰی دے دیا

انہوں نے استعفٰی وزیراعلی کو بھجوادیا ہے
شائع 19 اگست 2022 02:20pm
انہوں نے استعفٰی وزیراعلی کو بھجوادیا ہے۔

سندھ میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیرمحنت وافرادی قوت سعید غنی نے اپنی وزارت سے استعفٰی دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے استعفٰی وزیراعلٰی کو بھجوا دیا، جو تاحال منظورنہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بطورپارٹی صدرکراچی خواہش ہے کہ اپنے کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔

سعیدغنی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ استعفٰی کی منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیراعلٰی صاحب نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔

karachi

Saeed Ghani

ppp leader