Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کو دوبارہ پَر لگ گئے، روپے مزید سستا

جمعرات کے روز انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے
شائع 18 اگست 2022 04:52pm
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 218 روپے ہے۔ فوٹو — رائٹرز
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 218 روپے ہے۔ فوٹو — رائٹرز

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 218 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

USD VS PKR