Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابل: مسجد میں دھماکا، تین نمازی جاں بحق، متعدد زخمی

طالبان ترجمان نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کردی
شائع 18 اگست 2022 04:14pm
کابل، افغانستان میں گرین زون کا منظر، تصویر: رائٹرز
کابل، افغانستان میں گرین زون کا منظر، تصویر: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد میں ہونے والے دھماکے سے تین نمازی جاں بحق اور دو درجن سے ذائد افراد زخمی ہوگئے۔

کابل کے شمال مغربی ضلع میں واقع مسجد میں دھماکا ایسے وقت ہوا جب نمازی نمازادا کر رہے تھے۔

غیرملکی این جی او کے مطابق دھماکے سے 27 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں تین افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قاتلوں اور مجرموں کو جلد ہی ان کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔

کچھ مقامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بتایا کہ دھماکے میں ایک بزرگ عالم دین جاں بحق ہوئے ہیں، جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

afghanistan

afghan taliban

kabul blast