Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کی میوزک ٹیچرنے ’بوہے باریاں ’ گا کردل جیت لیے

مس وکی کی زبردست گائیکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 11:56pm
خاتون  میوزک ٹیچر ہیں، اسکرین گریب تصویر
خاتون میوزک ٹیچر ہیں، اسکرین گریب تصویر

چین میں بسنے والوں کی اردو زبان سے محبت بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں قائم “شعبہ اردو” سے تو مسلمہ ہے ہی لیکن اردو کے ساتھ ساتھ چینیوں کو یہاں کی موسیقی پربھی خاصا عبور حاصل ہے۔

پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کا جادو پاکستان وبھارت (جہاں اس گانے کی بھونڈی نقالی بھی کی گئی) کےعلاوہ چین میں بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرچین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی جانب سے شیئرکی جانے والی ایک ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں خاتون کو انتہائی سریلے اندازمیں ‘بوہے باریاں’ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاص بات خاتون کا مشرقی اندازبھی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

مس وکی نامی یہ خاتون چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی میوزک ٹیچر ہیں۔

اس تقریب کا انعقاد پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرسفارت خانے کے زیراہتمام کیا گیا تھا جس میں وکی نے یہ گیت گا کر چار چاند لگا دیے۔

ویڈیو میں تقریب کے شرکاء کو گانے سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

china