Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

‘ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم پی ٹی آئی کو انتخابات جتوانے میں مدد کرے گی’

مریم نواز کی سی ای اوانڈس موٹرزکمپنی لمیٹڈ اور نائب صدر شنجی یانگی سے ملاقات
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 04:00pm

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی ایک وجہ شہرت ان کا فیشن واسٹائلنگ سینس ہے، مہنگے ترین جوتوں اورہینڈ بیگزکا شوق رکھنے والی مریم کی ایک حالیہ ملاقات شاید اسی باعث سوشل میڈیا پرموضوع گفتگو بن گئی۔

پی ایم ایل این کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے گزشتہ روزایک تصویرشیئرکی گئی جس میں مریم جاتی عمرہ میں انڈس موٹرزکمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعلی اصغر جمالی اور نائب صدر شنجی یانگی سے ملاقات کررہی ہیں۔

تصویرغالباً ملاقات کے اختتام پرکھینچی گئی ہے کیونکہ تینوں کھڑے ہوکرایک دوسرے سے محوگفتگو ہیں جبکہ مریم کے مقابل کھڑے علی اصغرجمالی نے ہاتھ میں لوئی ویٹون کا کاغذی بیگ پکڑرکھا ہے۔

مریم نوازکی موجودگی میں مہنگی اورمقبول ترین فرانسیسی فیشن برانڈ سےجڑی کوئی بھی چیزسوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث تو بننا ہی تھی، جنہوں نے اس ملاقات کے مندرجات جاننے سے زیادہ دلچسپی اس چیزمیں دکھائی کہ اس ملاقات میں “ایل وی” کے بیگ کا مقصد کیا تھا۔

ایک صارف نے واضح کیاکہ انڈس موٹرز اپنے سیاستدانوں کو اچھی طرح سے جانتی ہے۔

صارفین کے نزدیک اس بیگ کی موجودگی کا ایک مقصد ’عوام کی جیبوں پرڈاکہ ’ ڈالنا بھی ہوسکتا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مریم کے ردعمل والی ٹویٹ کے تناطرمیں اس بیگ سے متعلق ممکنہ ٹویٹ بھی گھڑ لی گئی۔

دور اندیشی دکھانے والے ایک صارف نے لکھا،“فکر نہ کریں، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم آپ کوانتخابات جتوانے میں مدد کرے گی، ان پرمکمل بھروسہ رکھیں”۔

لوکی کے ہینڈل سے ایک اورصارف نے بھی اسی شبہ کااظہار کیا کہ ن لیگ کا سوشل میڈیا پی ٹی آئی اے کے لیے کام کررہا ہے۔

صارفین نے جاپانی حکومت سے وضاحت طلب کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

نائب صدر ن لیگ کے جوتے اور کپڑے سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ مریم نواز انتہائی مہنگے غیرملکی برانڈز کے جوتوں کا شوق رکھتی ہیں، جب کہ لباس کے انتخاب میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو ترجیح دیتی ہیں۔

Maryam Nawaz

Louis Vuitton

Indus Motors