Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراد سعید کا انکشاف، پیچھا کرنے والے سادہ لباس افراد کون تھے؟

مراد سعید نے ویڈیو بھی شئیر کردی
شائع 18 اگست 2022 12:30pm
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، تصویر فیس بُک
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، تصویر فیس بُک

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازگل سے ملاقات کے لیے گئے توچند سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار افراد ان کے باہر پائے گئے، واپسی پرمراد سعید کا تعاقب بھی کیا گیا۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ جس وقت میں شہباز گل سے ملنے کے لیے (پمز) اسلام آباد میں موجود تھا، توسادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار افراد رات کے دو بجے میرے گھر کے گیٹ پر آئے تھے۔

مراد سعید نے بتایا کہ جب انہیں اطلاع ملی کہ کچھ اسلحہ بردارافراد ان کے گھر کے باہر آئے تھے، توانہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے رابطہ کیا، جن کے پہنچنے پروہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

اپنی دوسری ٹوئٹ میں مراد سعید نے سنسان سڑک کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی، جو چلتی گاڑی سے فلمائی گئی ہے۔

مراد سعید نے بتایا کہ ان کا پیچھا کرنے والوں کو ہاتھ میں اسلحہ ہونے کے باوجود پولیس چوکی پربغیرروکے ریڈ زون میں داخل ہونے دیا گیا، نا صرف یہ بلکہ تعاقب کاروزیر اعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے ہوتے ہوئے آگے نکل گئے۔

واضح رہے کہ اداروں کو بغاوت پراکسانے کے جرم میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کوپاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد

shahbaz gill

Muraad Saeed