Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحت مند رہنے کے لئے کتنے’کیلے’ کھائیں؟

کیلے کو دنیا کا مقبول پھل تصور کیا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 01:37pm
تصویر: (Reddit)
تصویر: (Reddit)

کیلا ایک ایسا پھل ہے، جسے ہرانسان ہی پسند کرتا ہے، اسی وجہ سے کیلے کو دنیا کے مقبول ترین پھلوں میں شمارکیا جاتا ہے۔

کیلا غذائیت سے بھرپورایک ایسا پھل ہے، جس میں مینگنیج، پوٹاشیم، وٹامن C اور B6 شامل ہوتے ہیں۔

اس بات سے آپ واقف ہوں گے کہ ہمارےجسم کا ایک پیچیدہ نظام ہے، جس کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ہرقسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

 تصویر، اے پی پی
تصویر، اے پی پی

اس بات کا خیال رہے کہ آپ اپنے جسم کی ضروت کے مطابق اپنی غذا کا تعین کرتے ہیں، جبکہ صحت مند رہنے کے لئے کیلے کھانے کی خاص کوئی تعداد نہیں ہے۔

کیلے کا استعمال جسمانی صحت کے لئے کافی مفید ہے، جبکہ دن میں ایک سے دو کیلے کھا لینا زیادہ ترصحت مند لوگوں کے لیے اعتدال پسند غذا سمجھا جاتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق روزانہ اپنی غذا میں کم از کم پانچ پھل اورسبزیاں شامل کریں۔

مزید کہا کہ کیلے کو اپنے معمول کی غذا میں شامل کرنے سے آپ کی توانائی بحال ہوتی ہے، جو صحت کے لئے مفید ہے۔

صحت

health tips

Bananas