Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کی پیشگوئی، سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 10:10am
وزیراعلیٰ سندھ  نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کراچی میں 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے مزید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آج چھٹی ہوگی، سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر باقاعدہ اعلان کردیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدیداور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ بھر میں تمام سرکای و نجی اسکول اور کالجوں میں چھٹی دی گئی ہے۔

بارش کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ آرٹس ریگولر، پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے اب جمعرات 25 اگست کو ہوں گے۔

دوسری جانب این ای ڈی یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے۔

karachi

Sindh government

Schools

Karachi Rain

holiday