Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

‘میرا آخری وقت قریب آگیا’، مائک ٹائسن کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح پریشان

مائیک ٹائسن کو ائیرپورٹ پر وہیل چیئر استعمال کرنے کی ضرورت پڑ گئی.
شائع 17 اگست 2022 09:59pm
تصویر بزریعہ مرر
تصویر بزریعہ مرر

لیجنڈری سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین مائک ٹائسن 56 سال کے ہوچکے ہیں، حالیہ ہفتوں میں انہوں نے “اپنا آخری وقت قریب آںے” کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا تھا اور اب انہیں وہیل چیئر پر دیکھا گیا ہے۔

کمر کی چوٹ سے نبر آزما ہوتے مائیک ٹائسن کو ائیرپورٹ پر وہیل چیئر استعمال کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔

باکسنگ لیجنڈ ٹائسن کا کرئیر کھیل کے سب سے اعلیٰ ترین میں سے ایک تھا، انہوں نے اپنے دور میں غیر متنازع چیمپئن کے طور پر راج کیا۔

سابق ہیوی ویٹ 2005 میں کیون میک برائیڈ سے ہارنے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے، لیکن اس کے بعد 2020 میں رائے جونز جونیئر کے ساتھ رِنگ کا اشتراک کرتے ہوئے نمائشی فارمیٹ میں واپسی کر چکے ہیں۔

حال ہی میں انہیں نیویارک میں واکنگ اسٹک کی مدد سے چلتے دیکھا گیا تھا اور اب میامی میں انہیں وہیل چئیر کی ضرورت پڑ گئی۔

باکسنگ لیجنڈ مبینہ طور پر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کا دباؤ کم کرنے کیلئے اب وہ وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

mike tyson