Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ‏شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا

طبعیت ناساز ہونے کے باعث شہباز گل سفر نہیں کرسکتے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا
اپ ڈیٹ 17 اگست 2022 09:45pm
اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ فوٹو — اسکرین گریب
اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ فوٹو — اسکرین گریب
BREAKING | Gaddari ka muqadma - Rangers ko maidan main lane ka faisla kar liya gaya | Aaj News

راولپنڈی: تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کئی گھنٹے تاخیر کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

جیل انتظامیہ کا شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کو حوالے نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ایک حساس مقام ہے یہاں ہجوم نا لگایا جائے، رات تک جیل کی حدود میں غیر متعلقہ اہلکاروں کا موجود ہونا خطرناک صورتحال کا باعث ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی حکومت نے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو اڈیالہ جیل طلب کرلیا تھا جس کے فوری بعد جیل انتظامیہ نے ‏شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

قبلِ ازیں طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار کے باوجود شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے کے باعث شہباز گل سفر نہیں کرسکتے، لہٰذا ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جب کہ اسلام آباد پولیس سمیت راولپنڈی پولیس کے افسران بھی بھاری نفری کے ساتھ اڈیالہ جیل میں موجود تھی۔

میڈیکل افسر نے شہباز گل کی طبیعت سے متعلق مؤقف اپنایا کہ گل کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل افسر کی درخواست پر اضافی پولیس نفری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ فرسٹ ایڈ دے دی گئی ہے لیکن ملزم کی حالت سنبھل نہیں رہی، گل کو ایمرجنسی میں آکسیجن کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ایمرجنسی میں اسپیشل پولیس گارڈز کا انتظام کیا جائے، جو شہباز گل کی منتقلی کے دوران سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اور اگر اس دوران کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا تاہم طبیعت ناسازی کے باعث جیل انتظامیہ نے ملزم کو وفاقی پولیس کے حوالے کرنے سے معذرت کی تھی۔

rawalpindi

pti

shahbaz gill

islamabad police