Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں دوبارہ طالبان کی آمد، قومی امن جرگہ میں مزاحمت کا عندیہ

حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سوات قومی جرگہ اور عوام سخت ترین مزاحمت کریں گے۔''
شائع 17 اگست 2022 07:28pm
تصویر بزریعہ بی بی سی
تصویر بزریعہ بی بی سی

سوات میں ایک بار پھر طالبان کی آمد اور لوگوں میں تشویش پھیلنے کے باعث سوات پریس کلب میں قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

سوات قومی جرگہ میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ترجمان، وکلا برادری، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔

 تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز
تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کی بار طالبان کو سوات میں پنپنے کا موقع بالکل نہیں دیا جائے گا۔

سوات کے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ بالاسور میں طالبان کی موجودگی کی خبر نے اہلِ سوات کی نیندیں حرام کردیں۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصے کے اظہار نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو حرکت کرنے پر مجبور کردیا۔

 تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز
تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز

اسی اثنا میں سوات قومی جرگہ کی طرف سے آج سوات قومی جرگے کی کال دی گئی تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھ کر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس بار سوات میں طالبان کو متحد نہیں ہونے دیں گے۔

“ہم نے امن بحال رکھنے کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے شہیدوں کا خون بھی ابھی خشک نہیں ہوا ہے کہ دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت طالبان نامی بلا نمودار ہوئی۔”

 تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز
تصاویر: انوار انجم، نمائندہ آج نیوز

قومی جرگہ میں کہا گیا کہ یہ ہماری پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک طرح سے سوالیہ نشان ہے۔ اگر سوات کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، تو سوات قومی جرگہ اور سوات کے عوام سخت ترین مزاحمت کریں گے۔

Taliban

Swat

Qoumi Aman Jirga