Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز گل کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ جھوٹا بیان لینے کی کوشش ہے: اسد عمر

جسمانی ریمارنڈ کا مقصد صرف تشدد کا نشانہ بنانا ہے، اس دوران من گھڑت بیان سامنے آئیں گے جس کا مقصد عمران خان کو ہدف بنانا ہے
شائع 17 اگست 2022 05:53pm
عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ فوٹو — فائل
عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قائدین جو راستہ اختیار کر رہے ہیں ان کیلئے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل سے جھوٹا بیان لینے کی کوشش کی گئی جو وہ نہیں لے سکے تاہم دوبارہ جسمانی ریمانڈ جھوٹا بیان لینےکی کوشش ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی، دراصل ان سے عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہیں ہوپا رہا، انہیں سمجھ آگئی ہے عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جسمانی ریمارنڈ کا مقصد صرف تشدد کا نشانہ بنانا ہے، اس دوران من گھڑت بیان سامنے آئیں گے جس کا مقصد عمران خان کو ہدف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین سے کہتا ہوں آپ غلطی کر رہے ہیں، آپ جو راستہ اختیار کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، لسبیلہ واقعہ کے بعد ایک باقاعدہ مہم ہمارے خلاف چلائی گئی جس سے ثابت کرنا ہے کہ اس مہم کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کا 48 گھنٹے کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

pti

PDM

imran khan

shahbaz gill