Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوڈ اسکین کریں اور خانہ کعبہ کا قریب سے دیدار کریں

دینِ اسلام کے مقدس ترین مقام کی ورچوئل نمائش کا آغاز
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 09:34am
تصویر: سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)
تصویر: سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)

سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے سالانہ غسل کے موقع پر دینِ اسلام کے مقدس ترین مقام کی ایک ورچوئل نمائش کا آغاز کیا ہے، جس تک بار کوڈ کو اسکین کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ نمائش دونوں مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے شروع کی گئی تھی، تاکہ مکہ کی گرینڈ مسجد میں واقع کعبہ کے بارے میں زائرین کے علم میں اضافہ کیا جا سکے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ایوان صدر کے انڈر سیکرٹری برائے نمائش اور عجائب گھر کے امور انجینئر مہر الزہرانی نے بتایا کہ “نمائش کا مقصد زائرین کے تجربے کو تقویت دینا اور دو مقدس مساجد کی خدمت اور نمازیوں کی دیکھ بھال میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ کے غسل کے موقع پر دھونے کے عمل میں استعمال ہونے والے کچھ اوزار بھی دکھائے جاتے ہیں۔

ڈیجیٹل نمائشوں کے ڈائریکٹر جنرل اور نمائش میں پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا کے ڈائریکٹر ریان بن محمد المسعودی نے کہا کہ “کعبہ کو غسل دینے میں استعمال ہونے والے تمام اوزار تانبے کے ہیں اور خاص طور پر اس بابرکت موقع کے لیے بنائے گئے تھے۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے اوائل میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے چار سال سے بھی کم عرصے میں دوسری بار خانہ کعبہ کے غسل کے عمل کی قیادت کی۔

گرینڈ مسجد پہنچنے پر، شہزادہ محمد بن سلمان نے کعبہ کا طواف کرنے کی رسم ادا کی اور روانگی سے قبل طواف کی دعا کی۔

خانہ کعبہ کا سالانہ غسل حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی روایت کے مطابق ہے، اور اسلامی ہجری سال کے پہلے مہینے محرم کے دوران کیا جاتا ہے۔

Virtual reality

Holy Kaaba

QR Code

Scan