Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک سوزوکی کا اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیاں سستی کردیں، کونسی گاڑی اب کتنے میں دستیاب ہوگی؟
شائع 17 اگست 2022 04:27pm
تصویر بزریعہ پاک ویلز
تصویر بزریعہ پاک ویلز

پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر دوبارہ حاصل کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے 16 اگست سے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں میں 75 ہزار روپے سے ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی

MODELS OLD PRICES PKR NEW PRICES PKR DIFFERENCE
Alto VX 1,789,000 1,699,000 90,000
Alto VXR 2,079,000 1,976,000 130,000
Alto VXL/AGS 2,339,000 2,223,000 116,000
Cultus AGS 3,379,000 3,234,000 145,000
Cultus VXL 3,159,000 3,024,000 135,000
Cultus VXR 2,879,000 2,754,000 125,000
Wagon R AGS 2,949,000 2,802,000 147,000
Wagon R VXL 2,699,000 2,564,000 135,000
Wagon R VXR 2,549,000 2,421,000 128,000
Swift GL Manual 3,349,000 3,180,000 169,000
Swift GL CVT 3,599,000 3,420,000 179,000
Swift GLX CVT 3,959,000 3,760,000 199,000
Bolan VX 1,579,000 1,500,000 79,000
Bolan Cargo 1,566,000 1,487,000 79,000
Ravi 1,499,000 1,424,000 75,000

کمپنی نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کی ہوئی ہوئی ہے۔

قبل ازیں، کمپنی نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو جواز بنا کر اگست کے پہلے ہفتے میں قیمتوں میں 3 لاکھ 14 ہزار روپے سے لے کر 6 لاکھ 61 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کونسی کمپنی کی گاڑی کتنے کی؟ یہاں جانئے

پاک سوزوکی نے پارٹس کی قلت کے باعث 18 اور 19 اگست کو اپنے کار پروڈکشن پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم، منگل کو ایک سٹاک فائلنگ میں کمپنی نے کہا کہ موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔

Car Prices

suzuki