Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ خان کے لیے 75 واں یوم آزادی یادگار بن گیا

ناروے میں یوم آزادی منانے والی سارہ کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ کا اعزاز
شائع 17 اگست 2022 01:50pm
اداکارہ سارہ خان، تصویر/انسٹاگرام
اداکارہ سارہ خان، تصویر/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان نے رواں سال ملک کا 75 واں یوم آزادی ناروے میں منایا جہاں ایک خوشخبری ان کی منتظرتھی۔

اپنے شوہرگلوکار فلک شبیراور بہنوں عائشہ اورنورظفرخان کے ہمراہ ناروے میں یوم آزادی منانے والی سارہ کووہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ دیاگیا۔

انسٹاگرام پراپنے فالوورز کے لئے دلکش تصاویر شیئرکرنے والی سارہ خان نے شکرگزاری اور فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اداکارہ نے خود کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازنے کے لیے ناروے 14 اگست کمیٹی کا بھی شکریہ اداکیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام اس تقریب میں فلک شبیرنے عمران عباس کے ہمراہ پرفارم کیا۔ فلک نے انسٹا صارفین کے لیے ایوارڈ تقریب کی تصاویر بھی شیئرکی۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا تھا۔ اس جوڑی کی ایک بیٹی الیانا ہے جس کی پیدائش اکتوبر2021 میں ہوئی۔

ڈرامہ سیریل ثبات میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل اورعلی رحمان کے ساتھ ’لاپتہ ’ میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔ سارہ کا آنے والا ڈرامہ سیریل ’وبال ’ ہے۔

Norway

SARAH KHAN

PRIDE OF PERFORMANCE