Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ کی مبارکباد’

سیف علی خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور کی منفرد انداز میں مبارکباد
شائع 16 اگست 2022 03:38pm

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان منگل کو اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،اس خاص موقع پر ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے ہمیشہ کی طرح اپنے شوہر کو خاص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں سیف علی خان بہت بھولے انداز میں نظر آرہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا کہ ’ دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ کی مبارکباد۔ تم نے اس مزے دار سفر کو اور مزے دار کردیا ہے اور خدا کے لیے اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں چاہتی تھی۔ یہ تصویریں اس کا ثبوت ہیں’۔

کرینہ مزید لکھتی ہیں کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور مجھے یہ کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ میرے پاؤٹ سے کہیں زیادہ اچھا ہے آپ لوگ کیا کہتے ہیں’۔

کرینہ کے پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں نے سیف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان جلد ہی ریتک روشن کی ساتھ فلم وکرم ویدھا میں نظر آنے والے ہیں اس فلم کی ہدایتکاری پشکر اور گایتری کر رہے ہیں، یہ فلم تمل فلم کا ریمیک ہے اور اس فلم کے زریعے اداکارہ رادھیکا اپٹے بھی ایک بار پھر نظر آئیں گی۔

Saif Ali Khan

Kareena Kapoor