Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استاد نصرت فتح علی خان کی برسی پر راحت فتح کا خراج تحسین

استاد نصرت فتح علی خان کی آج 25ویں برسی منائی جارہی ہے
شائع 16 اگست 2022 03:29pm

گلوکار نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی پر راحت فتح علی خان نے دل کو چھولینے والا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پر گلوکار راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں بہت مقام حاصل کرلیے تھے اور آپ کی موت کے بعد بھی آپ اپنی موسیقی اور اپنے خاندانی ورثے کے ذریعے زندہ ہیں۔

راحت فتح علی خان نے مزید لکھا کہ آپ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے آپ ہمیشہ یاد آئیں گے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو پیدا ہونے والے شنہشاہ قوالی 48 برس کی عمر میں 16اگست 1997 میں انتقال کرگئے تھے۔

نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے،انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی اور عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

Rahat Fateh Ali Khan

Nusrat fateh ali khan