Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا چاند زمین سے ٹکرا سکتا ہے؟

کیا یہ خوفناک منظر سچ ہو سکتا ہے؟
شائع 16 اگست 2022 02:07pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

کیا چاند زمین سے ٹکرا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جس نے فروری 2022 میں ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم “مون فال” کی ریلیز کے بعد ماہرین فلکیات کو سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور کردیا تھا۔

لیکن کیا واقعی چاند زمین پر گر سکتا ہے؟

ماہرین فلکیات نے ہمارے اس خدشے کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

“چاند کا اپنے مدار سے باہر نکلنا اور زمین کے ساتھ تصادم کے راستے پر چل پڑنا تقریباً ناممکن ہے۔”

لائیو سائنس کے مطابق ہمارے سیارے “زمین” کے قریب موجود تمام اشیاء خلاء میں ہمارے قریب پہنچنے سے سالوں پہلے ہی ٹریک کرلی جاتی ہیں۔

ان تمام اشیاء کا ایک نقشہ موجود ہے، لہٰذا اگر چاند کبھی بھی زمین کے ساتھ تصادم کے راستے پر ہوا تو ہمیں اس بارے میں بہت پہلے ہی معلوم ہوگا۔

تاہم، زیادہ تر معاملات میں کوئی بھی سیارچہ جو زمین کے قریب سے گزرتا ہے، ممکنہ طور پر مضبوط کشش ثقل کی وجہ سے زمین کی طرف کھینچ لیا جاتا ہے۔

پال چوداس سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹ اسٹڈیز (CNEOS) کے مینیجر ہیں، انہوں نے لائیو سائنس کو بتایا کہ چاند کے ساتھ کسی بھی چیز کا ٹکراؤ متاثر کن ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ا سے ارتعاش پیدا ہو۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی بھی سیارے اور شہابِ ثاقب کے درمیان تصادم کی جانچ کرتے ہیں، اور ہم چاند پر تصادم کی جانچ بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “چاند بہت بڑا ہے، اس لیے اس سے ٹکرانے والی چیز کو تباہ کن اثرات پیدا کرنے کیلئے بہت بڑا اور تیزرفتار ہونا ہوگا۔”

“کوئی ایسی چیز جس کا قطر سیکڑوں میل ہو اور شکر ہے، فی الحال ہمارے ریڈار پر ایسی کوئی بڑی خلائی چٹانیں موجود نہیں ہیں۔”

Moon Fall

Asteroids