Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘ملکہ برطانیہ کا انتقال’: نئی بابا وانگا کی نئی پیش گوئیاں

سال 2022 کے 10 بڑے واقعات کی درست پیش گوئی کرنے والی ایک خاتون کا موازنہ مشہور بلغاریائی خاتون پیش گو بابا وانگا سے کیا جاتا ہے۔
شائع 16 اگست 2022 12:27pm

سال 2022 کے 10 بڑے واقعات کی درست پیش گوئی کرنے والی ایک خاتون کا موازنہ مشہور بلغاریائی خاتون پیش گو بابا وانگا سے کیا جا رہا ہے۔

جنوری میں 19 سالہ ہینا کیرول نے 2022 کے حوالے سے 28 پیش گوئیاں لکھیں اور ان میں سے 10 بڑے واقعات سچ ثابت ہوچکے ہیں۔

جن میں امریکی گلوکار ہیری اسٹائلز اور بیونسے کے نئے البمز، گلوکارہ ریحانہ کا حاملہ ہونا اور نک جونس، پریانکا چوپڑا کے گھر بچے کی پیدائش شامل ہے۔

ہینا امریکی ریاست میساچیوسٹس کی کاؤنٹی فاکس بورو میں رہتی ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی پیش گوئیاں چھٹی حس ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “میں ہمیشہ پاپ کلچر اور مشہور شخصیات کے بیچ رہی ہوں، اسی وجہ سے میری پیش گوئیاں بھی انہی کے حوالے سے ہوتی ہیں۔

ہینا کے پاس ابھی 18 مزید پیش گوئیاں ہیں جن میں ملکہ برطانیہ کی موت بھی شامل ہے۔

ہینا نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کر جائیں گی۔

Queen Elizabeth

2022

Baba Vanga

Predictions