Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قرار

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 05:20pm
ٹوئٹر/عامر لیاقت حسین
ٹوئٹر/عامر لیاقت حسین

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

قبل ازیں، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عبدالاحد نامی شہری کی درخواست پر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔

عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Aamir Liaquat Hussain

post mortem

Dua Amir