حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹفیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 51 پیسے کمی سے 244 روپے 44 پیسے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کمی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹررولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
OGRA
Finance minister
petroleum prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.