Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فضائیہ کے 7 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور اقبال اور ایئر حاکم رضا کو بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شامل ہیں
شائع 15 اگست 2022 10:55pm
اورنگزیب احمد کو ترقی دی گئی ہے۔ فوٹو پاک فضائیہ
اورنگزیب احمد کو ترقی دی گئی ہے۔ فوٹو پاک فضائیہ

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے 7 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل کے عہدے پر فاروق ضمیر آفریدی اور اورنگزیب احمد کو ترقی دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور اقبال اور ایئر حاکم رضا کو بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ایئر وائس مارشل بننے والوں میں طارق محمود غازی، محسن محمود اور طاہر محمود بھی شامل ہیں۔

Pakistan Air Force

vice marshall