Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمن سلیم اداکاری کے بعد اب کیا سوچ رہی ہیں؟

اداکارہ نے رمضان اسپیشل ڈرامہ چپکے چپکے سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی
شائع 15 اگست 2022 06:24pm

رمضان اسپیشل ڈرامہ چپکے چپکے سے شہرت حاصل کرنے ہولی اداکارہ ایمن سلیم اداکاری کے بعد میزبانی کرنے کا سوچنے لگیں۔

ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ایک اور صارف نے انہیں رمضان میں گیم شو ہوسٹ کرنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے نجی چینل کے پروڈیوسرز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں خواتین گیم شو ہوسٹ کا دور ہے۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ“ آ پ میزبانی کیوں نہیں کرتیں؟ آپ جس طرح سے بغیر رکے بولتی رہتی ہیں، آپ ندا یاسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی“۔

جس پر اداکارہ ایمن سلیم نے صارف کے جواب میں کہا کہ“ آپ کو کچھ بھی زیادہ اچھے طریقے سے کرنے کے لیے کسی دوسرے کو ہرانا ضروری نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ویسے میں آپ کی رائے سے متفق ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں گیم شو بہترین طریقے سے ہوسٹ کرسکتی ہوں۔

Nida Yasir

Aymen Saleem