Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا حجاج کرام کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

اعلان کردہ رقم تمام 34 ہزار حجاج کرام کو 17 اگست سے 31 اگست تک ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیگی۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2022 07:15pm
تصویر: الجزیرہ
تصویر: الجزیرہ

حکومت پاکستان نے تمام سرکاری حجاج کرام کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پوسٹ حج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اعلان کردہ رقم تمام 34 ہزار حجاج کرام کو 17 اگست سے 31 اگست تک ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیگی۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ تمام حجاج کو ایس ایم ایس بھجوایا جائے گا، یہ ایس ایم ایس بینک حکام کو اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک رسید کے ساتھ دکھانا ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جن حجاج کے اکاؤنٹس نہیں ہوں گے، بینک انہیں کیش یا ڈرافٹ کی صورت میں دینے کا پابند ہوگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کو ان مقامات پرٹھہرایا گیا جہاں صحابہ کرام ٹھہرتے تھے، حجاج کو تین وقت کا کھانا اور بہترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پوسٹ حج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ بنکوں کی غلطی سے جو عازمین رہ گئے تھے انکے لئے دو ہزار کا اضافہ کوٹہ سعودی عرب نے جاری کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی حاجی ایک لاکھ 43 ہزار تک سبسڈی دی گئی، بچت یقینی بناتے ہوئے حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ، بچت مہم کے تحت کل سے فی سرکاری حاجی ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن حجاج کے بنک اکائونٹ نہیں انہیں پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی ہوگی ، اپنے عملے کیساتھ سختی کرنے کیلئے ڈائریکٹر حج کو شوکاز جاری کیا تھا۔

Hajj

Government of Pakistan