Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ‘بے بی مون’ سے وطن واپسی ، نئی تصاویر وائرل

عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
شائع 15 اگست 2022 06:03pm

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے ‘بے بی مون’ سے واپس آگئی ہیں۔

رواں سال اپریل میں شادی کرنے والی بھارتی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جَلد ہی والدین بننے والے ہیں۔

شادی کے فوراً بعد مصروفیت اور فلموں کی طے شدہ تاریخوں کے سبب یہ عالیہ اور رنبیر ہنی مون پر نہیں جا سکے تھے جو کہ اب موقع ملتے ہی بے بی مون کے لیے اٹلی گئے تھے جس کے بعد اب اداکار جوڑی واپس وطن پہنچ گئی ہے ۔

پنک ولا کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ کو ائیرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ‘بے بی مون’ سے نئی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر دیکھ کر اداکارہ سونم کپور کو بھی اپنے بے بی مون کی یاد آ گئی تھی۔

 حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگز نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے، ڈارلنگز ایک مسلمان جوڑے کی محبت کی کہانی ہے، جس میں تشدد اور بدلا بھی شامل ہے۔

Aliya bhatt

Ranbir