Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

اکثر شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں
شائع 15 اگست 2022 05:26pm

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکار کے بچپن کی تصاویر پر مبنی ویڈیو کولاج میں انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شادی کرنے والی بھارتی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جَلد ہی والدین بننے والے ہیں۔

Bollywood